باریک بیں
معنی
١ - معاملے کے ہر نازک پہلو پر غور و تعمق سے نظر کرنے والا، نکتہ رس، تیز فہم؛ چھوٹی سے چھوٹی چیز کو دیکھنے والا۔ "پرندے - باریک بین و پختہ نظر بھی ہوتے ہیں۔" ( ١٨٩٧ء، سیرپرند، ٧٣ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم صفت 'باریک' کے ساتھ مصدر دیدن سے مشتق صیغۂ امر 'بیں' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'باریک بیں' مرکب بنا۔ اردو میں ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں